13 مئی 2013 - 19:30
شام کے حالات علاقے کو بری طرح متاثر کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہےکہ علاقے کے تمام ملکوں کی جانب سے متحدہ شام کی حمایت علاقے کی سکیورٹی کے لئے بے حد مفید ہوسکتی ہے۔

ابنا:  علی اکبر صالحی نے جدہ میں الحیات اخبار سے گفتگومیں کہا کہ تمام ملکوں کو ایران کی طرح شام کی حکومت، اتحاد اور یکجہتی کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ اس سے علاقے کی سکیورٹی کو فائدہ پہنچے۔ علی اکبر صالحی نے شام کی تقیسم یا سیاسی اختلافات کو ہوا دینے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام کے حالات علاقے پر بری طرح اثرانداز ہوں گے اور اس سے بڑے مسائل پیدا ہوجائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت اور مخالفین کو مذاکرات کرنا چاہئیے اور نئے آئين کو منظوری دے کر عبوری حکومت تشکیل دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کے عوام کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جائے اور باہر سے شام کے لئے فیصلے نہ کئےجائیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران یہ امید کرتا ہے کہ شام کے بحران کو مفاہمت آمیز طریقے پر حل کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور روس کے مواقف میں قربت آئے گي۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲